اہم خبریںدنیا

پابندیوں کے مقابلے کے لیے نیا مالی نظام قائم کیا جائے: یوریشین اقتصادی یونین کے نام صدر مسعود پزشیان کا پیغام

اس پیغام میں صدر مملکت نے زور دیکر کہا ہے کہ علاقے کی اہم تنظیموں میں ایران کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ تہران خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کے لیے سنجیدہ ہے اور اسی رو سے یوریشین اکونامک یونین کی ایران کی اقتصادی سفارتکاری میں اہم پوزیشن ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام میں آیا ہے کہ یوریشین ملکوں کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرکے گزشتہ ایک سال کے دوران بے نظیر مواقع حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران پر مسلط کردہ دو جنگوں کے باوجود، تہران نے یوریشیا میں اپنی مؤثر موجودگی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

صدر مملکت نے مغربی دنیا کے دوہرے معیار اور اس تنظیم کے کئی رکن ملکوں پر پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے علیحدہ مالی نظام کی تشکیل کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور جغرافیائی مشترکات خطے کے عوام کی ترقی کو مزید آسان بنا سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے