اہم خبریںدنیا

ایران کے خلاف امریکی فضائی کارروائی کا سلسلہ آٹھویں رات بھی جاری،اردن حملے کی سزا دینے کا اعلان

امریکی فوج نے ایران پر مسلسل آٹھویں رات فضائی کارروائی کی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر نئے فضائی حملے شروع کیے گئے ہیں۔

امریکی فوج نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو اردن میں امریکی فوج پر حملوں کی فوری سزا دیں گے، ایران پر امریکی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کا تحفظ ہے، اور اس کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ 17 جولائی کو اردن میں ایرانی حملوں میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے، سینٹکام کے مطابق ایرانی حملوں کے خلاف دفاعی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار لاپتہ ہے، حملے میں زخمی 4 امریکی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد اردن کے اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے